Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیر افضل مروت اور عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات، روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی جو  3 گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 اموقع پر ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ، وفاق اور  ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون اچھا شگون ہے، انتظامی اورگورننس کے معاملات کو سیاسی اختلافات سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی ڈائیلاگ سے ہی موجودہ سیاسی درجہ حرارت کم کیا جا سکتا ہے، مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

جبکہ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف اور قائل ہیں۔

Related posts

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کا لاہور شہر میں داخلہ بند

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment