Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوٹلی میں آل پاکستان حریت کانفرنس کی تاریخی ریلی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس (APHC) کی جانب سے کوٹلی میں ایک بڑی اور مؤثر ریلی نکالی گئی، جسے مقامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔

ریلی میں طلبہ، وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام شہریوں سمیت مجموعی طور پر 2500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ انتظامیہ اور مقامی حلقوں کے مطابق یہ کوٹلی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ثابت ہوئی، جس نے ہر سطح پر اپنی موجودگی کا واضح اثر چھوڑا۔

ریلی میں مختلف مذہبی و سماجی طبقات نے بھرپور شرکت کی۔ سکھ کمیونٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ مقامی AAC کے صدر ملک یعقوب نے بھی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء کا واحد اور واضح ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل تھا۔

عوام نے بینرز، پلے کارڈز اور نعروں کے ذریعے کشمیر کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے لیے مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ریلی کے بعد APHC کے وفد نے اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں ایک مفصل یادداشت (Memorandum) بھی جمع کروائی۔

Related posts

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

Mobeera Fatima

ریاست، عوام اور سیکیورٹی ادارے یکجا،دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی،شرجیل میمن

Mobeera Fatima

جلسے کے این او سی کی منسوخی ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment