Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا وزیرستان بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔

تیل و گیس کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی، ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کی گئی جبکہ 20 بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024ء کو کیا گیا تھا، وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، وزیرستان بلاک میں بطور آپریٹر کمپنی 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے۔

ماڑی انرجیز کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں، ماڑی انرجیز کے مطابق نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گی۔

Related posts

ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج ، مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

Mobeera Fatima

سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی ، غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment