Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹینکر جلانے کا کیس ، آفاق احمد کی ضمانت منظور ، آج رہائی کا امکان

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ٹینکر جلانے کے ایک اور کیس میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی جس کے بعد ان کی آج رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ عدالت سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے کیس میں آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے گرفتار کر لیا تھا۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا، لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سکیورٹی سربراہ کو 20 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment