Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کی قیمتیں برقرار

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہوگئے ہیں، مرغی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز 272 روپے درجن تھے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 259 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

پنڈی ٹیسٹ، رضوان انجری کے باعث باہر، سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھال لی

Mobeera Fatima

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کلیدی کردار، کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ ہے: پاکستانی سفیر

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment