Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے ؟ جسٹس مسرت ہلالی

سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے ؟۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جس پر ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اصلاً دستیاب نہیں تھے، سویلینز کی حد تک کرمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے، آرڈیننس میں بہت ساری دفعات تھیں جو آرمڈ فورسز کے حوالے سے تھیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ یہاں تعلق سے کیا مراد ہے؟ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آرمی ایکٹ خود کو سبجیکٹ کر سکتا ہے یا نہیں، کس قانون کے تحت کیا جا سکتا ہے وہ متعلقہ ہے یا نہیں۔

Related posts

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے ، 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment