Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے۔

چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو تو اسے ایک سال تک معطل کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنتی ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے افراد ملک دوست نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہاری تھی جبکہ دوسرا اہم میچ بھارت سے ہار گئی، جس کے بعد وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

Related posts

مخصوص ارکان کی گورنر ہائوس میں حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب ، 19 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

کراچی میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

admin

Leave a Comment