Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں ، انتظامات خوب تر ہونے چاہیئں ، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025ء کی تیاریوں اور فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ اور اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فوری ضروری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ہر کمیٹی کی ذمے داریاں طے کی جائیں اور کام شروع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں، انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔

Related posts

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

دوسرا ون ڈے، محمد رضوان نے کیچ پکڑنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment