Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی رخصت منظور کر لی گئی جس کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور کی ہے۔

ایک ماہ کی چھٹیوں کے باعث جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے دوران جسٹس بابر نے ایک ماہ چھٹی کی اور ایک ماہ مقدمات کی سماعت کی تھی۔

Related posts

پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر؛خدمات ناقابل فراموش ہیں،چیف جسٹس

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment