مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی راستے بند ہیں۔
لاہور میں اورنج لائن، میٹرو ٹرین سروس آج بھی معطل ہے، لاہور میں ممکنہ احتجاج کے باعث شہریوں کے لیے سفری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث دونوں سروسز عارضی طور پر معطل کی گئیں، لاہور شہر میں سپیڈو بس سروس بحال ہے۔دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
لاہور میں داخلہ روکنے کے لیے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگایا گیا ہے، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند ہے، لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرزکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
