Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے احاطے میں طلبا ونگز کو سیاسی سرگرمیاں سرانجام دینے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن اور صوبائی سیکرٹری اسکولز کو ہدایت کی تھی کہ تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اگلے حکم تک تعلیمی اداروں اور ان کے احاطے میں سیاسی سرگرمیوں پر سختی سے مکمل پابندی رہے گی۔

Related posts

شدید بارشیں، مری میں 2 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment