Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کو اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی ،کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔

Related posts

اسلام آباد میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

Mobeera Fatima

Leave a Comment