Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سجاد تنگوانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف(pti) کوبڑا دھچکا لگ گیا،ایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Related posts

گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری، قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

نہروں کا معاملہ: بلاول بھٹو نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی وارننگ دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment