Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

گرین لینڈ سے متعلق بیانات سنجیدہ ہیں، یورپی خودمختاری پر حملہ ناقابلِ قبول ہوگا، میکرون

پیرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پرسخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات کو ہرگز معمولی یا غیرسنجیدہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ اگر کسی یورپی ملک یا اتحادی کی خودمختاری کونقصان پہنچایا گیا تواس کے نتائج ایسے ہوں گے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ اپنی سرزمین اور اتحادیوں کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحانہ سوچ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان سامنے آیا تھا، جس پر یورپی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکرون کے بیان کو یورپی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related posts

زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

وزیراعظم آج صدر رئیسی کی نمازِ جنازہ میں شرکت، آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے

admin

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment