Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار

راولپنڈی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے عالمی فن ٹیک کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرزیکری وٹکوف نے کی، ملاقات پاکستان میں ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کارگروپوں کی بڑھتی دلچسپی کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات پاکستان کی فن ٹیک صلاحیت میں عالمی اعتماد میں اضافے کا واضح اشارہ ہے، اس موقع پرکراس بارڈرڈیجیٹل فنانس، جدید مالیاتی نظام اورمالی شمولیت کے فروغ پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

زیکری وٹکوف نے پاکستان میں موجود بے پناہ اقتصادی امکانات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کواپنانے کے لئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کوسراہا اورسرمایہ کاری کے وسیع مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related posts

تین روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

admin

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment