Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 7.5 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 93 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاندی کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ 2025 میں شروع ہوا، چاندی کی قیمتوں میں صرف 13 ماہ میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162روپے پر پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4638 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی تولہ قیمت 9575 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Related posts

ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment