Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی۔

محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کر لی ہے۔

میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہارکیا تھا، اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلا لیا تھا۔

Related posts

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ اولی اسٹون پریشان

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈ سے صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہو سکی

Mobeera Fatima

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment