Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ سے صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہو سکی

جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں کارکردگی سے زیادہ تنازعات خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا اسپورٹ مین اسپرٹ بھول جانے سے لے کر فخر زمان کے غلط کیچ آؤٹ تک، یہ تنازعات متعلقہ فورمز پر باقاعدہ شکایات کی صورت بھی درج کرائے گئے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کرا دی ہے۔

شکایت میں بھارتی بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کی جانب سے ففٹی اسکور کرنے پر اپنائے گئے جشن کے انداز پر اعتراض اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ سپر فور مرحلے کے دوران حارث رؤف پر بھی ‘اشتعال انگیز اشارے’ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہلڑ بازی کے جواب میں ہاتھ سے ‘چھ’ اور ‘صفر’ کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی بورڈ نے اعتراض اٹھایا ہے۔

Related posts

بگ بیش لیگ کا تاریخ ساز میچ، ایک ساتھ کئی انوکھے ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

رونالڈو کے یو ٹیوب چینل کا پہلا مہمان، نام سامنے آنے پر مداح حیران

Mobeera Fatima

راشد نسیم نے مزید 20عالمی ریکارڈ توڑ دیے

admin

Leave a Comment