Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 137 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق چھ کا استعمال نہیں کرسکتا۔

عدالت رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس اورجیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتی ہے۔ فیصلے کے مطابق ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا۔

ریٹرنگ افسر فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا، اس موقع پر الیکشن کمیشن الیکشن سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے 9اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے عملے کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی تردید کردی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

افغانستان میں طاقتور زلزلے سے مزید تباہی ، کئی دیہات ملیامیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment