Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی حکومت کا اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں علم فلکیات کی ترویج پر کام شروع کردیا۔

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے اسلام آباد کے اسکولوں میں بڑی ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔

پہلے مرحلے میں بطور آزمائش ایک اسکول میں بڑی ٹیلی اسکوپ نصب کی جائے گی جس سے 27 مئی کو بچوں کو چاند کا مشاہدہ کروایا جائے گا۔

ٹیلی اسکوپ سیشن میں سرکاری اسکولوں کے طالب علم خلا اور سیاروں کا مشاہدہ کرسکیں گے، پہلے مرحلے میں 10 سے 12 اسکولوں کے طالب علموں کو بڑی ٹیلی اسکوپ سے مشاہدہ کروایا جائے گا۔

27 مئی کی رات 9 سے 10 ساڑھے بجے کے درمیان چاند، ستاروں اور آسمان کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ ٹیلی اسکوپ سیشن میں بچوں کے ساتھ اساتذہ اور بچوں کے والدین شرکت کریں گے۔

دن کے اوقات میں بچوں کو سولر چشموں سے سورج کا مشاہدہ بھی کروایا جائے گا۔سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد کوشش ہوگی ہر پرائمری اسکول میں ایک بڑی ٹیلی اسکوپ مہیا کی جاسکے، بچوں کو کائنات کے علوم سے روشناس کروایا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related posts

وزارت خزانہ نے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات ، 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

حیات آباد میں ایف سی ٹیچنگ اسپتال فعال کردیا گیا

admin

Leave a Comment