Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعظم آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج جمعرات کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی روانہ ہو گا۔ وزیر اعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات سے تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment