Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی منڈی پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے جانور سیل پوائنٹس نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بکرا عید پر زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب بھر کے میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے شرکا کو بریف کیا کہ عیدالاضحی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ جانور سیل پوائنٹس نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے۔ عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگز مفت فراہم کریں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ مختلف شہروں میں جانور سیل پوائنٹس کے خود اچانک دورے کروں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ صفائی کے انتظامات پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ محکمہ بلدیات کے سینئر افسر بھی فیلڈ کے دورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر آلائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائیں۔

وزیر بلدیات نے ہر بلدیہ سے عیدالاضحی کی حکمت عملی تحریری طور پر طلب کر لی اور ہدایت دی کہ نمایاں مقامات اور سیل پوائنٹس پر اپنا موبائل نمبر آویزاں کریں۔ عید کی چھٹیوں میں صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

Related posts

ائیر لینڈ نے عمان کو 236 رنز کا ہدف دے دیا

Mobeera Fatima

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

افغان طالبان پر اعتبار کرنے سے بڑی حماقت کوئی نہیں ہو گی ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment