Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ اور اس سربراہ اجلاس میں ریاستوں، حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Related posts

اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

عوام ایکسپریس کو حادثہ، بوگی پٹری سے اتر گئی

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 7 مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ؛ ن لیگ 5 پر کامیاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment