Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنے سے وزیر اعلیٰ کو منتقل

خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گورنر سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

مہوش حیات اور سنجےدت کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 591 روپے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment