Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کلوننگ اور آئی ایم ای آئی نمبرز میں غیر قانونی تبدیلی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ایبٹ آباد کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جہاں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز میں رد و بدل اور غیر قانونی پیچڈ ڈیوائسز فروخت کرنے کی شکایات تھیں۔

چھاپے ہری پور کے موچی بازار فوارہ مسجد کے قریب مرمت کی دکانوں اور مین جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر مارے گئے، ان کارروائیوں میں موبائل فونز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آر سسٹم برآمد ہوئے، جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ آئی ایم ای آئی نمبرز میں چھیڑ چھاڑ اور کلون ڈیوائسز کی خرید و فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ سائبر فراڈ، مالی دھوکہ دہی، اغوا اور دیگر جرائم کے امکانات کو بھی بڑھاتے ہیں۔

Related posts

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

Mobeera Fatima

سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے ، سومی علی

Mobeera Fatima

نواز شریف پھر سیاسی میدان میں آ گئے ، ملک گیر جلسوں کا پروگرام بنا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment