Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیاجس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار636 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا

Mobeera Fatima

حکومت نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

Mobeera Fatima

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment