Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

چییمئنز ٹرافی کے پہلے میچن میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔  پی سی بی نے بھی فخر زمان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کر لیا، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے سیاستدان اپنی 25 فیصد جائیداد عطیہ کر دیں ، مصطفیٰ کمال

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شہباز گل اور عمران ریاض پر مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment