Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

باکو ، صدارتی محل زوولبا آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر دیا گیا

 وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدارتی محل زوولبا آمد پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر دیا گیا۔

زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔ گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

Related posts

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دے دیا

Mobeera Fatima

واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment