Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیول چیف نوید اشرف کو اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا ، گولچک نیول بیس

Related posts

میں نے کبھی اپنے سابق شوہر کیخلاف کوئی بات نہیں، بشریٰ انصاری

Mobeera Fatima

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

آئینی و ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس کیوں مقرر نہیں کیا ؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شو کاز نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment