Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد قرار

پاکستان نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مستردکرتے ہیں، آج تک یوکرائن حکام نے پاکستان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام کی طرف سے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیاگیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسک کے بیان کے معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔

پاکستان یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کا خواہاں ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

Related posts

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

نیویارک میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش، بھارتی حکومت سے منسلک شخص نکھل گپتا نے جرم قبول کر لیا

Mobeera Fatima

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت گرینڈ مصلیٰ پہنچا دی گئی،انتہائی رقت آمیز مناظر

Mobeera Fatima

Leave a Comment