Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

Related posts

ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی ، کئی اہم منصوبے متاثر

Mobeera Fatima

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment