Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر

سری لنکا، بنگلہ دیش ،عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے ڈیفالٹر نکلے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان پانچ ممالک نے پاکستان کو30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں ، پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 80 ، 90 کی دہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا ،عراق کے ذمہ سب سے زیادہ پاکستان کے 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں جبک سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ذمہ شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہیں، جبکہ گنی بساؤسے 36 لاکھ سے زائد کا مقروض ہے

رپورٹ کے مطابق 07-2006 میں بھی آڈیٹر جنرل نے ریکوری کی نشاندہی کی تھی، وزارت اقتصادی امور دفتر خارجہ کے ذریعے ریکوری کیلئے کوشاں ہے ، پانچوں ممالک کو یاد دہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھجوائے گئے ہیں۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 57 ہزار400روپے کا تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

Mobeera Fatima

سرکاری حج اسکیم ، حاجیوں کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment