Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہو گا۔

Related posts

میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت صرف 4 روپے کلو، کاشتکار بھی پریشان

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد کر دی

Mobeera Fatima

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment