Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر آگاہ کیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں شریک سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں شامل  4 سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کیخلاف فوجی کارروائی کیلیے کیس بنا رہا ہے، تاہم اس کے پاس شواہد موجود نہیں جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔

Related posts

روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی، یورپی رہنماؤں کی امریکا پر کڑی تنقید

Mobeera Fatima

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ نے سی ڈی اے پر پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment