Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن، پاکستان کی مسلسل چوتھی شاندار فتح

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے دی۔

پاکستان نے یہ میچ 0-3 (25-20، 25-20، 25-15) سے اپنے نام کیا، جو ایونٹ میں گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔

عالمی رینکنگ میں 19 ویں نمبرپرموجود پاکستان نے طاقتورحریف کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یحییٰ، عرفان، اجمل اورسعود نے نمایاں کارکردگی دکھائی اورٹیم کو قیمتی فتح دلائی۔

پاکستان اپنا گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا تاہم گرین شرٹس پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں، کامیابی پرکوچنگ اسٹاف اورشائقین نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔

Related posts

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment