Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز بنائے ، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کے مچل اون 37، کیمرون گرین 32 اور ٹم ڈیوڈ 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیمرون ہیٹمیئر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز کی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے عاقل حسین جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچوں میچوں میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور تمام میچوں میں کینگروز نے ہدف کو باآسانی پورا کیا۔

Related posts

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا دعوت نامہ مودی کو موصول، شرکت نہیں کرینگے

Mobeera Fatima

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل

Mobeera Fatima

Leave a Comment