Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی

نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی کردی گئی، نیویارک کا نیساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم جون میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس میں 9 جون کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ بھی شامل ہے، ایڈیلیڈ اوول آسٹریلیا کے چیف کیوریٹر ڈیمن ہوف اپنی کنسلٹنسی فرم بھی شروع کرچکے، انھوں نے 2022 میں پاکستان میں بھی پچز کے حوالے سے مشاورت فراہم کی تھی۔

ہوف کا کہنا تھا کہ ایک روز مجھے آئی سی سی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی کہ کیا میں امریکا میں ورلڈکپ کے لئے پچز کی تیاری میں دلچسپی رکھتا اور دستیاب ہوں۔

سب سے پہلے مجھے درپیش چیلنجز کا خیال آیا کیونکہ 12 ماہ کا مختصر وقت اور موسمی چیلنجز کا بھی سامنا تھا، اس کے باوجود میں نے اور میری ٹیم نے یہ چیلنج قبول کیا، ہم نے فلوریڈا میں ڈراپ ان پچز تیار کیں کیونکہ وہاں پر موسم سردیوں میں امریکا کے دیگر علاقوں کی بانسبت بہتر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے بہت زیادہ سرد موسم میں پچز تیار نہیں ہوسکتی تھیں، ہم نے ان پچز پر امریکا میں برمودا کے نام سے مشہور گھاس لگائی، سب سے بڑا چیلنج ان پچز کو فلوریڈا سے نیویارک منتقل کرنا تھا۔

2 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں دو روز لگنے تھے، ہم ان پچز کو بڑے ٹرالرز پر لے کر آئے، راستے میں مختلف موسمی صورتحال تھیں، ہمارا تجربہ ایڈیلیڈ میں ان پچز کو صرف 2 کلومیٹر تک لے جانے کا تھا مگر زندگی میں آپ ہر کام کبھی پہلی بار ہی کرتے ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان اب بھی سب سے آگے

Mobeera Fatima

رضوان علی: "ایم ایم اے میں پاک–بھارت رقابت نہیں، میں ہمیشہ جیتا ہوں”

Mobeera Fatima

لاہور میں جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسنوکر اسٹیڈیم اور نئی ایلومینیم ٹیبل کا افتتاح کردیا گیا۔

Mobeera Fatima

Leave a Comment