Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مری میں کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم ، آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ

مری میں انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم کر دیں ، کارروائی کے دوران شرپسندوں کے حملے میں ایک سرکاری اہلکار زخمی ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں کارروائی کی گئی اور انتظامیہ نے کئی پلازے گرانے کے ساتھ غیر قانونی عمارتیں اور تعمیرات منہدم کر دیں۔

کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات انتظامیہ اور عملے پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا، جس میں پتھر لگنے سے دانیال نامی اہلکار زخمی ہو گیا ، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے ہدایت کی ہے کہ مری میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Related posts

12 ربیع الاول ، تحریک انصاف کا لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن بروقت کارکردگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی

Mobeera Fatima

پاکستان و امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

admin

Leave a Comment