Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، لوگوں کا برا حال

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہو گیا ہے ، بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment