Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے، بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی، پی ٹی آئی پتا کرے کہ خواجہ سرا کون تھے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر ہونے والے حملے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو پھر سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے، یہ پتا کریں خواجہ سرا کون تھے۔ مدعی بھی تفتیش کا حصہ ہوتا ہے، مدعی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے، ان کو پتا ہے کہ یہ کام کیسے ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سبق سیکھا تو میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن دوسری طرف بیٹھنے کو تیار ہے۔ یہ مسئلے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم کے سامنے کہا کہ مسائل کا ایک ہی حل ہے تمام سر جوڑ کر بیٹھیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اب اور گنجائش نہیں محاذ آرائی ختم کریں اور آگے بڑھیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے ہمارے حق میں فیصلوں پر یہ ججوں پر تنقید کرتے تھے۔ جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں بھی تقاریر اور جہاں قانون سازی ہونی ہے وہاں بھی تقاریر ہورہی ہیں۔

Related posts

جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ، فی کس آمدنی بھی بڑھی ، پالیسی ریٹ اور افراط زر میں کمی ہوئی ، اقتصادی سروے

Mobeera Fatima

افغان طلبہ سے پاکستانی طلبہ کی یکجہتی محبت نہیں، سیاسی رجحانات کی عکاس ہے، وزیر دفاع

Mobeera Fatima

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment