Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نوشکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جہلم، گوجر خان منگلا، حافظ آباد منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment