Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیڑہ ماہ میں عوام سے کتنے ارب روپے کی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی؟

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی وصولی میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران عوام سے 180 ارب روپے سے زائد رقم اس مد میں حاصل کی گئی۔

رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 234 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کیے جا چکے ہیں۔

یہ وصولی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 400 ارب روپے زیادہ ہے، جسے ملکی تاریخ میں مالیاتی لحاظ سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جولائی میں 157 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ اگست میں یہ رقم 103 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔ ستمبر کے دوران 112 ارب 85 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 143 ارب 48 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔ نومبر میں یہ رقم 148 ارب 36 کروڑ روپے رہی، جبکہ دسمبر کے مہینے میں سال کی سب سے زیادہ ماہانہ وصولی 162 ارب 46 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوری کے دوران 108 ارب 76 کروڑ روپے، فروری میں 120 ارب 39 کروڑ روپے اور مارچ میں 139 ارب 48 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے۔ اپریل کے ابتدائی 15 دنوں کے دوران اب تک 38 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع ہو چکے ہیں۔

Related posts

حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

رانا ثناء اللہ سے مذاکرات، یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment