Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

پی سی بی نے بنگلا دیش سیریز کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے اگلے ماہ بنگلا دیش میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ 27 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا جو یکم مئی تک جاری رہے گا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلا دیش کے لیے روانہ ہوگی۔

بورڈ نے مزید بتایا کہ وہ کھلاڑی جو اس وقت پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں اپنی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

Related posts

نیدرلینڈز کو شکست، انگلینڈ اور اسپین یورو کپ کا فائنل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment