Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستاندنیا

ریشم ، چاندی اور سونے کے دھاگوں سے خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’کسوہ‘ تیار کر لیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو پروقار تقریب میں خانہ کعبہ کی زینت بنایا جائے گا۔

’کسوہ‘ دراصل عربی زبان کا لفظ ہے، خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے اسے ’کسوہ‘ یعنی غلاف کعبہ کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے نیا غلاف خانہ کعبہ کے خصوصی محافظ کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ اور خانہ کعبہ کے نائب چیف محافظ عبدالمک بن طحہ الشیبی نےغلاف کعبہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے۔

یاد رہے غلاف کعبہ کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجہ کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے، تاہم 2022ء سے اس روایت میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب اسے یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے ،غلاف کعبہ سیکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

Related posts

اسپرٹ ایئرلائنز کی راتوں رات آپریشنز ختم کرنے کی تیاری، ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

Mobeera Fatima

بجلی بل ادا کرنا اب ممکن نہیں ، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرینگے ، حافظ نعیم

Mobeera Fatima

خوراک ، ادویات اور دوسری اشیائے ضروریہ لیکر پہلا قافلہ ہفتے کو پارا چنار جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment