Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسپرٹ ایئرلائنز کی راتوں رات آپریشنز ختم کرنے کی تیاری، ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

امریکی کم لاگت ایئرلائن، اسپرٹ ایئرلائنز، ممکنہ طور پر اپنی پروازیں بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے ہزاروں ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق کمپنی ہفتہ کی صبح تقریباً 3 بجے آپریشنز معطل کر سکتی ہے، جبکہ بورڈ اجلاس کسی بھی ریسکیو منصوبے پر اتفاق کے بغیر ختم ہو گیا۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہوگا کہ اس حجم کی کوئی امریکی ایئرلائن مکمل طور پر بند ہو رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا، جس نے اس کے مالیاتی منصوبے کو شدید متاثر کیا۔ اس صورتحال کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے 50 کروڑ ڈالر کے بیل آؤٹ کی تجویز دی تھی۔

امریکی حکومت نے دیگر ایئرلائنز سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اسپرٹ کے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں United Airlines، American Airlines، Frontier Airlines اور JetBlue نے تعاون کی تیاری ظاہر کی ہے۔

Related posts

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

admin

بھارتی وزیراعظم کو جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے کینیڈا کی جانب سے دعوت نامہ نہیں دیا گیا

Mobeera Fatima

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

Mobeera Fatima

Leave a Comment