Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 2 افراد کو پھانسی دیدی

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت دے دی ہے، جن میں سے ایک پر نطنز جوہری تنصیب کے قریب حساس معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ نے یعقوب کریم پور اور ناصر باکرزادہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کا مجرم قرار دینے کے بعد پھانسی دی۔

رپورٹس کے مطابق یعقوب کریم پور پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات موساد کے ایک اہلکار تک پہنچائیں، جبکہ ناصر باکرزادہ پر حکومتی و مذہبی شخصیات اور اہم مقامات، خصوصاً نطنز کے علاقے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کا الزام تھا۔

Related posts

مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ کر دیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

Mobeera Fatima

چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

Mobeera Fatima

مودی سرکار کا پراپیگنڈا وار، تاج محل پر جھوٹی فلم بنا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment