Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بنگلا دیش کا بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے انکار، مودی کو وارننگ بھی دے دی

بنگلا دیش نے بھارتی دباؤ اور بالادستی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبا نے مودی کا پتلا نذرِ آتش کیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر نیشنل سٹیزن پارٹی حسنات عبداللہ نے بھارت کو چیلنج دے دیا۔

بنگلا دیش میں عدم استحکام پر بھارت کا شمال مشرقی خطہ الگ کر دینے کی وارننگ بھی دے دی، انہوں نے کہا کہ مودی نے قاتلوں کو پناہ دی، ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں عدم استحکام پر بھارتی سیون سسٹرز ریاستوں کو الگ کر دیں گے۔

بنگلا دیشی رہنما نے بھارتی حکام پر بنگلا دیشیوں کی سرحد پار ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور کہا کہ بنگلا دیش کی خود مختاری اور انسانی حقوق پامال ہوئے تو سخت جواب دیں گے۔

حسنات عبداللہ نے کہا کہ بھارت سامراجی ہتھکنڈے اور اقلیتی کارڈ استعمال کر کے انتشار پھیلا رہا ہے، بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت نے خطے کو تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

چیف آرگنائزر نیشنل سٹیزن پارٹی حسنات عبداللہ نے کہا کہ مودی کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کے باعث سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Related posts

اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کا جنین پر بلڈوزروں سے دھاوا ، بمباری سے مزید 12 شہید

Mobeera Fatima

پاکستان کو اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر فراہم کرینگے ، صدر ایشیائی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment