Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امریکی ویزوں کا اجرا معطل کرنے کی پالیسی کالعدم قرار

امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کا اجرا معطل کردیا گیا تھا۔

جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ پالیسی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مین ہٹن کی امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے کہا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے جنوری میں اعلان کی گئی یہ پالیسی واضح طور پر غیر قانونی اور وفاقی امیگریشن قوانین سے متصادم تھی۔

جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کی قومیت کی بنیاد پر امیگرنٹ ویزے کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کرنا قانون میں وضع کردہ طریقہ کار کی براہِ راست خلاف ورزی ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جنوری میں نافذ کی گئی اس پالیسی سے پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ لاطینی امریکا کے برازیل، کولمبیا اور یوراگوئے،  بوسنیا اور البانیہ سمیت افریقہ، مشرق وسطیٰ اور متعدد کیریبین ممالک بھی اس فہرست میں شامل تھے۔

Related posts

برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری

Mobeera Fatima

سعودی ٹیک فرم کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

admin

نائیجیریا ، کشتی دریا میں درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، 60 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment