Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہد آفریدی کی شاپور زدران کی صحتیابی کے لیے دعا، ہر ممکن مدد کی پیشکش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ باؤلر شاپور زدران کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شاپور زدران اس وقت ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی شاپور زدران کے بھائی سے بات چیت ہوئی ہے اور سابق افغان کرکٹر کی بیماری کا سن کر انہیں بے حد دکھ ہوا۔ شاہد آفریدی نے شاپور زدران کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ آپ میدان میں ہمیشہ ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس مشکل گھڑی کا مقابلہ بھی اسی بہادری اور حوصلے سے کریں گے۔

 

Related posts

نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

عمر گل بنگلا دیش کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

Mobeera Fatima

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment