Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان اتوار کو نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹ امریکا کی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے۔

ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم ٹک پک کے مطابق فائنل کے ٹکٹ کی اوسط ری سیل قیمت 11 ہزار 327 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2024 کے سپر باؤل کے 9 ہزار 411 ڈالر کے سابقہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائنل کے لیے دستیاب سب سے سستا ٹکٹ 7 ہزار 451 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو نشستیں 28 ہزار 479 ڈالر فی ٹکٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 56 ہزار 958 ڈالر میں فروخت کی گئیں۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار، 2 کھلاڑی آؤٹ

Mobeera Fatima

امریکی عدالت کا فٹبال ورلڈ کپ میں پرانا ایرانی پرچم لہرانے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم

Mobeera Fatima

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment